لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب مقدمات میں 70فیصد ملزمان کو سزائیں ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے لاہور نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی نیب لاہور نے میگا کرپشن کیسزم منی لانڈرنگ مقدمات ودیگر ہائی پروفائل کیسز پر کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کی جانب سے تحقیقات کے دوران ہونے والی پیش رفت پ بریفنگ دی۔
اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب مقدمات میں 70فیصد ملزمان کو سزائیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اور ٹھوس شواہد کے حصول کے بعد ہی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب آئین وقانون کے مطابق فرائض انجام دینے پر یقین رکھتا ہے،اقدامات کےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ،ڈبلیو ای ایف اور پلڈاٹ معترف ہیں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کے شواہد پر مبنی ریفرنس دائر کیے جائیں۔
بیرون ملک فرار ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایاجائے گا، چیئرمین نیب
یاد رہے کہ رواں سال 23 فروری کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی ہدایت کی تھی۔