تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بیوی کو بچانے کیلئے ڈاکٹر کی ہوشیاری، لینے کے دینے پڑگئے

نئی دہلی : بھارتی ڈاکٹر اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر کرونا ٹیسٹ کےلیے نمونے اپنی ملازمہ کے نام سے بھیج دئیے تاکہ نوکری بچاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فراڈ کا یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آیا جہاں ایک سرکاری ڈاکٹر نے بغیر چھٹیاں منظور ہوئے دوسری ریاست اتر پردیش میں منعقدہ اپنے عزیز کی شادی میں شرکت کی واپس آکر اہل خانہ سمیت خود کو قرنطینہ کیے بغیر ڈیوٹی جوائن کرلی۔

کچھ روز بعد اہلیہ میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو ڈاکٹر نے کرونا ٹیسٹ کےلیے اہلیہ کے نمونے لیے اور اپنی ملازمہ کے نام سے ٹیسٹ کےلیے بھجوا دئیے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت آیا تو حکام نے متعلقہ پتے کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر نے اہلیہ کے نمونے اپنی ملازمہ کے نام سے بھیجے ہیں تاکہ اپنی نوکری بچاسکے کیونکہ مذکورہ ڈاکٹر کی وجہ سے سرکاری اسپتال کے 33 ڈاکٹروں کو خود کو قرنطینہ کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف فراڈ اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم کارروائی ڈاکٹر کے قرنطینہ سے نکلنے کے بعد کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -