جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

رمضان میں 6 ہزار ٹائیگر فورس کے رضاکار اپنی ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے قبل کامیاب نوجوان پروگرام سے نوجوانوں پر اعتماد کیا گیا، رمضان میں چھ ہزار ٹائیگر فورس کے رضا کار اپنی ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور جوانان عثمان ڈار نے اپنی حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر دس لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جو مساجد اور فیلڈ اسپتالوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے جوان احساس سینٹرز پر اپمی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، دو لاکھ 50 ہزار مزدور انڈسٹری کی بندش سے بے روزگار ہوچکے ہیں، ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کے ڈیٹا اندراج میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے امور جوانان کا کہنا تھا کہ اندرون اور بیرون ملک سے مخیر حضرات نے مشکل گھڑی میں فنڈز دیے، ملک بھر میں نماز عید اجتماعات پر ٹائیگر فورس کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خوف کو بالائے طاق رکھ کر دس لاکھ جوان آگے آگئے ہیں۔

مساجد میں ٹائیگر فورس کے3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے، عثمان ڈار

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لیے ملک بھر سے 10 لاکھ افراد نےحصہ لیا، سیالکوٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد ٹائیگر فورس کاحصہ بنے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں