پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روس میں ندی خون کا منظر پیش کرنے لگی ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں پر اسرار آلودگی کے باعث سرخ ہونے والی ندی میں بطخوں نے بھی تیرنے سے انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکیٹیمکا ندی کا پانی پر اسرار طور پر چقندر کی طرح سرخ ہوا، اس سے قبل روس کی دو ندیاں اس طرح کی صورت حال سے گزر چکی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پانی کیمروو شہر کے بند نالے سے یہاں منتقل ہوا ہے، حیرت ناک امر یہ ہے کہ ندی کے پانی کو دیکھ کر بطخوں نے ندی میں تیرنے سے انکار کردیا ہے اور سارے بطخ کنارے پر آگئے ہیں۔

دریائے اسکیٹمکا کی موجودہ صورت حال نے صنعتی کیمروو شہر کے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، رہائشی الینا ڈوبروسکایا کا کہنا ہے کہ آج یہ دریا نہیں ہے ، یہ کرینبیری جیلی کی طرح ہے، مقامی افراد کا شکوہ ہے کہ انہیں اس آلودگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، یہ بھی واضح نہیں ہے اس صورت حال میں ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل آبادہ کی صحت کو خطرہ تو لاحق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک رات میں دریا کے پانی کا رنگ تبدیل، شہری خوفزدہ

ماحولیاتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ندی میں آنے والا سرخ رنگ کا پانی بلاک شدہ نالے کا ہی ہے، مگر اس کی جانچ پڑتال جاری ہے کہ اسے ندی میں کیوں چھوڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو دیگر روسی دریا بھی اسی طرح کی رنگینی کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں نورو-فومنسک اور دریائے گوزوڈنیا شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں