جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے نومسلم لڑکی سے شادی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نومسلم فلپائنی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی باشندے نے اپنے ہاں کام کرنے والے پاکستانی ڈرائیور کی خواہش پر ‏نومسلم فلپائنی لڑکی سے اس کی شادی کر وا دی۔

نکاح مسنونہ میں ڈرائیور کے احباب شریک ہوئے اور ایک سادہ سے تقریب منعقد کی گئی۔ دعوۃ ‏سینٹر میں شادی کا پروگرام رکھا گیا جس میں دلہن کی جانب سے معاشرے کی خواتین کو مدعو ‏کیا گیا۔

سعودی باشندے مزید الھشال کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس رشتے کے حوالے سے لڑکی کے آجر سے ‏بات کی اور باہمی اتفاق و رضامندی کے بعد خوش اسلوبی نے شادی انجام پائی۔

شادی کے حوالے سے قانونے تقاضوں کو بھی پورا کیا گیا اور فلپائنی سفارتخانے کو آگاہ کیا گیا۔ ‏لڑکی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطے کر کے اس شادی سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں