تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب میں اذان اور حسن قرآت کے انٹرنیشنل مقابلے

دنیا بھر سے سیکڑوں حفاظ کرام اور قاری حضرات نے شرکت کی۔ حتمی فہرست میں شامل ہونے والے امیداوروں میں اٹھارہ شرکاء قرآن پاک کی تلاوت اور اٹھارہ اذان دینے کے لیے فائنل مقابلے میں شامل ہیں۔

تلاوت قرآن پاک میں اول آنے والے کو تیرہ لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اذان دینے میں پہلے نمبر آنے والے کو پانچ لاکھ تینتیس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

یہ مقابلے سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام کرائے جا رہے ہیں۔

مقابلہ حسن قرآت میں تجوید اور گرائمر سمیت آواز اور دیگر خوبیوں کو مدنظر  رکھتے ہوئے مقابلہ جیتنے والے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

2019 میں ان مقابلوں  کا اعلان ہونے کے بعد سے 80 ممالک سے  40 ہزار سے زیادہ شرکاء ان مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

ان مقابلوں  کے کوالیفائنگ راونڈ کے مختلف  مراحل طے کرتے ہوئے 36 امیدوار فائنل  مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -