The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں شہریوں کو غیرقانونی کاروبار کرنا مہنگا پڑگیا

ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے سونے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے سعودی شہر جدہ میں یہ اہم کارروائی کی گئی اس دوران 4 مقامیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان جدہ میں قائم ایک بنگلے میں غیرقانونی طور پر سونا بنانے اور فروخت کا کام کررہے تھے، وزارت تجارت کی نگران ٹیموں نے مذکورہ بنگلے کو سیل کردیا۔

ملزمان بغیر لائسنس کے کاروبار کررہے تھے اور ان کے پاس کسی قسم کا کوئی اجازت نامہ بھی نہیں تھا، کارروائی کے دوران دو کلو وزنی سونا برآمد ہوا، دیگر ضبط شدہ اشیا کے نمونوں کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

سعودی عرب: متعلقہ اداروں کی ‘ریاض گولڈ مارکیٹ’ میں بڑی کارروائی

متعلقہ ادارے کا کہنا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب میں متعلقہ اداروں کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریاض گولڈ مارکیٹ میں خفیہ گودام دریافت کیا تھا جہاں سے غیرقانونی طور پر چھپائے گئے قیمتی زیورات برآمد ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں