اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1468 نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 1468 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، سندھ میں مجموعی طور پر 102368کرونا کے کیسز ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں اب تک 553676 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، کراچی سمیت سندھ میں 24گھنٹے میں 36 مریض انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1713ہوگئی، سندھ میں اس وقت 41490 مریض زیر علاج ہیں، 39859مریض گھروں اور 400 آئسولیشن مراکز پر زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 1231 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 1069مریضوں کی حالت تشویشناک، 113وینٹی لیٹرز پر ہیں، سندھ میں آج 1538 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 59165 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، کراچی سے 592 نئے کرونا کے کیسز سامنے آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں