منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 کرونا مریض جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے متعلق بتایا ہے کہ چوبیس گھنٹون کے دوران سندھ بھر میں 1353 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بیان میں کہا کہ آج کرونا وائرس کے مزید چالیس مریض انتقال کرگئے، جو سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے دوران 7377 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جو اب تک کیے جانے گئے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں اور ان ٹیسٹوں کے دوران 1353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک کرونا وائرس کے باعث 615 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید 370 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے بھی 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کے 16 ہزار 487 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 15 ہزار 156 مریض گھروں میں، 76 آئسولیشن مراکز میں اور 1255 متاثرین کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کرونا متاثرین میں سے 1005 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 787 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں