کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24گھنٹے میں کروناوائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 8742 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک 718548 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں مجموعی طور پر کرونا کے 118824 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج 1077مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں 108480مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج کرونا کے باعث مزید11مریض انتقال کرگئے، سندھ میں کرونا سےجاں بحق مریضوں کی تعداد2162 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 8182مریض زیر علاج ہیں، آج 422 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 67مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، تمام کرونا مریضوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
پاکستان میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، اموات میں 80 فیصد کمی
ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات میں 80 فی صد کمی آ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1176 کرونا کیسز سامنے آئے۔