The news is by your side.

Advertisement

شفافیت کے لحاظ سے احساس ایمرجنسی کیش تاریخی پروگرام ہے،ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ شفافیت کے لحاظ سے احساس ایمرجنسی کیش تاریخی پروگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ 8 لاکھ سے زائدغیر مستحق افراد کو فہرستوں سے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین کو رقوم کے اعدادوشمار کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں،ویب سائٹ پر تحصیل سطح تک رقوم کی تفصیلات موجود ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شفافیت کے لحاظ سے احساس ایمرجنسی کیش تاریخی پروگرام ہے، کیش پروگرام سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا شناختی کارڈ ایکسائر ہوگیا ہے تب بھی پیسے وصول کیے جاسکتے ہیں، 27 اپریل سے نادرا کے تمام دفاتر کھول دیے جائیں گے جن کے انگوٹھے کے نشان کا مسئلہ آ رہا ہے وہ نادرا کے دفتر جا کر تصدیق کرائیں۔

واضح رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں