منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ریمبو اور عائشہ کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گریٹر اقبال پارک کیس میں پولیس نے ملزم ریمبو کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقبال پارک کیس کے ضمن میں متاثرہ لڑکی عائشہ کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ملزم ریمبو کے مزید 3ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریمبو سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی، ملزمان کو سی آئی اے سٹی کے حوالے کردیا گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز پولیس نے ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو موبائل سے برآمد کی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کرائی جا رہی ہیں۔

سانحہ اقبال پارک: عائشہ نے ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا، تہلکہ خیز انکشافات

قبل ازیں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی ، آڈیو ٹیپ میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں