ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

یورو کپ میں فرانسیسی کپتان ایمباپے اپنی ناک تڑوا بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

یورو کپ 2024 میں فرانسیسی ٹیم کے کپتان ایمباپے زخمی ہوگئے وہ ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش میں حریف کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرا گئے۔

جرمنی میں کھیلے جا رہے یورو کپ 2024 کے سلسلے میں ڈسلڈورف میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فرانسیسی ٹیم کو اس وقت بڑا نقصان اٹھانا پڑا، جب ٹیم کے کپتان اور فارورڈ کائلیان ایمباپے ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش کے دوران حریف کھلاڑی کے کاندھے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ ایمباپے کی ناک سے خون بہنے لگا جب کہ کھلاڑی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

- Advertisement -

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیشومپس نے کہا کہ آج کا دن کپتان کے لیے اچھا نہیں تھا اور ان کی ناک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یورو کپ 2024 میں کائلیان ایمباپے فرانس کی امیدوں کا محور ہیں، ٹیم کے اس اہم کھلاڑی نے فرانس کے لیے 80 میچوں میں 47 گولز اسکور کیے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے کہ ایمباپے ٹھیک ہے اور ٹیم کے بیس کیمپ میں واپس آچکے ہیں۔ انہیں فی الحال سرجری کی ضرورت نہیں لیکن ان کا علاج جاری رہے گا، تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ 21 جون (جمعہ) کو نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے فرانسیسی فٹبال فیڈریشن اپنے کپتان کی ناک کی حفاظت کے لیے خصوصی ماسک بنوانے کا سوچ رہی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد 9 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں