بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کچے کے علاقے میں‌ بچوں اسلحہ چلانے کی تربیت دی جانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور : کچے کے علاقے میں کم سن بچوں کو تعلیم کے بجائے اسلحہ چلانے کی تربیت دی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اورپنجاب کے سرحدی کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی جانب سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی مسلح تربیت دی جانے لگی۔

کم سن بچوں کی اسلحہ چلانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو فائر کنے کے بعد زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اسلحہ دینے والے شخص کی تلاش جاری ہے، مذکورہ شخص کی گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فوٹیج روجھان کے کچے کے علاقے کی ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں برسوں سے ڈاکووں کا راج ہے اور دونوں صوبوں کی پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً ڈاکووں کے خلاف کارروائی کی جاتی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں