تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مسجد میں‌ گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، مینیجر اوقاف معطل

لاہور : مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر مینیجر اوقاف کو معطل کردیا گیا۔

محکمہ اوقات کے مطابق مینیجر اشتیاق احمد نے غیر قانونی طور پر مسجد میں شوٹنگ کی اجازت دی تھی، مینیجر اشتیاق احمد کو ڈائریکٹر انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد کیوں ہیں؟ افسوس ہے کہ اس کی اجازت دینے والوں بھی پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی جسارت نہ کرے۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسجد میں ناچ گانا شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مسجد میں ناچ گانے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے جیسے ہی اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دونوں فنکاروں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔

Comments

- Advertisement -