اشتہار

برطانیہ میں ’وقت‘ تبدیل کیوں کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برٹش سمر ٹائم کا آغاز آج رات سے ہو جائے گا جس کے بعد گھڑیا ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ایک بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔ گھڑیاں آگے کیے جانے کی وجہ سے برطانیہ میں آج دن 23 گھنٹے کا ہوگا۔

سمر ٹائم کے آغاز کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ برٹش سمرٹائم اکتوبر کے آخری اتوار تک چلے گا۔

- Advertisement -

برطانوی میڈیا کے مطابق گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 گھنٹے ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ ہر سال برطانوی میں توانائی کی بچت اور سورج کی روشنی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں