لاہور : ریلوے حکام نے ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ٹرینوں میں عملے کے ٹکٹ اپنے ہاتھ میں لیکر چیک پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کی دوسری لہر تباہی پھیلا رہی ہے،کرونا وائرس کے پیش نظر ریلوے حکام نے ایس او پیز مزید سخت کردی۔
ایس او پیز کے تحت ٹرین عملہ ٹکٹ اپنے ہاتھ میں لیکر چیک نہیں کرے گا اور عملہ کوچز میں داخل ہونے کے بعد دروازے بند کردئیے جائیں گے۔
ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کی کوچز کے دروازے ٹرین رکنے یا اسٹیشن پہنچنے پر ہی کھلیں گے جبکہ کوچز کے داخلی اور خارجہ دروازے یکساں نیں ہوں گے، ٹرینوں میں دآکل اور نکلتے ہوئے عملہ مسافروں سے سماجی فاصلے کو یقینی بنائے۔
ہدایت کی گئی ہے ہر ٹرین کی صفائی کےلیے دو سوئیپرز مختص کیے جائیں اور ٹکٹ یا ریزرویشن حاصل کرنے کےلیے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔
24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 62 مریض جاں بحق
ریلوے حکام کے مطابق ہر اسٹیشن پر ایک ویٹنگ روم آئسولیشن روم میں تبدیل کیا ہے۔