پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سال 2022 میں دنیا میں 67 صحافی جان سے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

رواں برس اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران 67 صحافی جان سے گئے، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فی صد زیادہ ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں دنیا میں کام کے دروان 67 صحافی جان سےگئے۔ جب کہ گزشتہ سال دوران ڈیوٹی جان گنوانے والے صحافیوں کی تعداد 47 تھی۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان گنوانے والوں میں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر  میں تین سو  پچھتر صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

- Advertisement -

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری روس کی مسلط کردہ جنگ، ہیٹی میں بے چینی اور افراتفری اور میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہوں کے بڑھتے ہوئے تشدد نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 2022 میں اپنے کام کے دوران صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ کیا۔

صحافیوں کی تنظیم نے بتایا ہے کہ اس دقت دنیا بھر میں قید صحافیوں کی تعداد 375 ہے جنہیں اپنی رپورٹنگ کی وجہ سے جیل کی سلاخیں دیکھنی پڑی ہیں۔

چین، میانمار اور ترکی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ صحافیوں کو جیل میں رکھا جا رہا ہے، گزشتہ سال کی رپورٹ میں زیر حراست صحافیوں کی تعداد 365 تھی۔

دوسری جانب رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نامی تنظیم نے اس سے قبل  آزادی صحافت پر گلوبل رپورٹ 2022 جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستان کی آزادی صحافت میں تنزلی ہوئی ہے اور اس کی رینکنگ 145 سے بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔

جاری کردہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے 180 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کی بھی اس فہرست میں تنزلی ہوئی ہے اور اس کی رینکنگ 142 سے بڑھ کر 150 پر چلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں