ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’تین سیکنڈ میں اندازہ ہو جائے گا اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی ویڈیو دیکھ کر 3سیکنڈ میں اندازہ ہو جائے گا کہ یہ جعلی ہے اعظم سواتی نےاس ویڈیو کی تصدیق کیوں کی سوال پیدا ہوتا ہے۔

ایک بیان میں راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہے میرےخلاف کئی ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں شہبازشریف کے خلاف بھی مقدمات ہوتے رہے ہیں پولیس کا اختیار ہے کوئی اپنے ذاتی مفاد کیلئے ایف آئی آر کٹوانا چاہے تو پولیس انکار کر سکتی ہے ریاست کےخلاف آیف آئی آر درج کروانا چاہتے تو رکاوٹ آئے گی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم یا آرمی کی لیڈرشپ جانتی ہے مگر میں یہ جانتا ہوں عمران خان کا یہ تماشہ تعیناتی کے لئے ہے عمران خان نامراد ہو گا یہ کبھی ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا یہ پاگلوں کاٹولہ جوہےان کواپنی عزت نفس کا خیال نہیں ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک اور ریاست کےخلاف غداری کا مرتکب ہو رہا ہے کسی سینئر افسر کو ملوث کرنا پورے ادارے کو ملوث کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں