جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکا میں اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز گونجے گی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز گونجے گی امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں حکام نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست منی سوٹا کے شہر مینا پولیس میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی ہے میٹا پولس مسلم آباد کا بڑا امریکی شہر ہے جس کی فضاؤں میں اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز گونجے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال رمضان المبارک میں پہلی بار منیا پولس شہر میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیاپولس کی مقامی مساجد میں رمضان کے دوران اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے مساوات کے نام سے پیش کیا تھا جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی تھیں۔

بل کی منظور ی کے مطابق شہر میں پورے ماہ رمضان میں دن بھر میں تین اذانیں (70 ڈیسیبل کی حد ) میں دی جاتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں