اشتہار

کرونا کے پیش نظر سندھ حکومت نے 28 نئے ڈاکٹرز بھرتی کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں دو درجن سے زائد نئے ڈاکٹرز کو بھرتی کرلیا، جنہیں اندرون سندھ کے اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے صوبائی حکومت مسلسل اقدامات اٹھارہی ہے لیکن اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ اب بھی حل طلب تھا جسے سندھ حکومت نے حل کردیا۔

محکمہ صحت سندھ نے اندرون سندھ کے اسپتالوں کےلیے 28 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے ہیں، جنہیں صرف 89 روز بطور طبی ماہر خدمات انجام دینا ہوں گی اور ایک ایک ڈاکٹر کو ماہانہ 1 لاکھ روہے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل افسر کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ مختلف ڈویژن میں تعینات ڈاکٹرز کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نئے ڈاکٹرز کو دادو، قمبر، سانگھڑ، شکار پور اور لاڑکانہ میں تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں سے 1800 سے زائد کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 63 ہزار 829 متاثرہ افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں