ریاض : سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے بجلی صارفین کو کمپنی سے مالی معاوضہ طلب کرنے کی صورتیں بتادیں، جس کے بعد صارفین 7 صورتوں میں معاوضے کے حقدار ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بجلی صارفی کی سہولت کےلیے کمپنی سے معاوضہ طلب کرنے کی صورتیں بتادیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کمپنی 15 یوم(ورکنگ ڈیز) کے اندر شکایت کا ازالہ نہ کرے تو صارفین مالی معاوضے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیس ادا کرنے کے چالیس روز کے اندر نئے ادارے کو بجلی فراہم نہ کرنے، پانچ ورکنگ ڈیز کے دوران صارف کو سروس فراہم نہ کرنے اور اندراج نہ کرنے، شہروں میں بل ادا کرنے کے تین گھنٹے اور دیہات میں پانچ گھنٹے کے بعد بجلی بحال نہ کرنے پر صارفین معاوضے کے حقدار ہوں گے۔
ایک سال کے دوران چار بار بجلی منقطع ہونے اور ہر بار چار گھنٹے سے زیادہ تک بجلی چلی جائے تو بھی صارفین معاوضہ طلب کرسکتے ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ صارفین کو بجلی منقطع کرنے سے دو روز گھنٹے قبل کنکنشن کاٹنے کی اطلاع نہ دینے پر (کہ اس کا تعلق مقررہ پروگرام کے مطابق اصلاح و مرمت سے ہے) پر صارفین معاوضہ طلب کرنے کے حقدار ہوں گے۔