تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طویل ترین روزہ کس ملک میں رکھا جائے گا؟

اکثر ممالک میں دو اپریل سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا مگر جغرافیائی محل وقوع کے سبب تقریباً ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا۔

آئیے اپنے قارئین کو مختلف ممالک میں روزے کے دورانیے سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کرتے ہیں، سب سے پہلے اپنے قارئین کو ان ممالک کی فہرست بتاتے ہیں جہاں روزے کا دورانیہ کم ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق فہرست میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہوگا اور نیوزی لینڈ میں بسنے والے مسلمان 11 گھنٹے 20 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

رپورٹ میں ایسے کم از کم چار ممالک کے نام بتائے گئے ہیں جہاں 11 گھنٹے کچھ منٹ کا روزہ ہوگا۔

چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یوراگوئے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔

اب بات کرتے ہیں ان ممالک کی جہاں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا اور اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئس لینڈ براجمان ہے جہاں 19 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہوگا۔

اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ، فلینڈ میں 19 گھنٹے 9 منٹ، سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -