بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انعام بٹ نے اپنا میڈل پاک فوج کے شہدا کے نام کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ نے اپنا میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ریسلر انعام بٹ نے لکھا کہ ’آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔‘

اس سے قبل انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتیں پھر بھی سلور میڈل جیتا یہی بہت ہے۔

واضح رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا انہیں بھارتی ریسلر دیپک پونیا نے فائنل میں شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سمیت 6 افسران اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں