جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ‌ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں تاریخ رقم کردی، انہوں نے فری اسٹائل ریسلنگ کی 90 کلو گرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دی، ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ اٹلی میں کھیلی جارہی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انعام بٹ نے سیمی فائنل میں رومانیہ کے ریسلر کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

پاکستانی ریسلر نے کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو چت کیا تھا۔

اس سے قبل ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا پہلا مقابلہ یوکرائنی ریسلر کے ساتھ ہوا تھا جس میں انہوں نے حریف کھلاڑی کو باآسانی زیر کر کے پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔

گزشتہ روز ہی انعام بٹ کی دوسری فائٹ یونانی ریسلر کے ساتھ ہوئی تھی اس مقابلے میں بھی انہوں نے حریف ریسلر کو زیر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں