کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے آن لائن پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل سے سی فیئررز کو سی فیئررز شناختی کارڈ بنانے میں آسانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سی فیئررز کےلیے گورنمٹ شپنگ آفس کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل میں سی فیئررز سے متعلق تمام ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رہے گا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ سی فیئررز کے اندراج ، میننگ ایجنٹس کی معلومات بھی موجود ہونگی، پورٹل سے سی فیئررز کو سی فیئررز شناختی کارڈ بنانے میں آسانی ہوگی اور سی فیئررز پورٹل سے سروس بک، ویزا اجرا بھی کراسکیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی فیئررز کو اس سے قبل کاغذی کارروائیوں میں بہت مشکلات ہوتی تھیں، ای پورٹل کے ذریعے سی فیئررز کے اندراج ور تصدیق کا عمل شفاف ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویزہ کےلیے بھی معلومات صرف ایک کلک سے میسر ہوں گی، پورٹل، ویب سائٹ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی عملی شکل ہے۔