ونٹراولمپکس کا افتتاح؛ وزیراعظم سمیت عالمی رہنما تقریب میں شریک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی عالمی رہنما ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسدعمر اور دیگر اسٹیڈیم میں موجود ہیں جو افتتاحی تقریب کا حصہ ہیں۔
بیجنگ ۔ چین میں سرمائی اولمپیکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز: وزیراعظم @ImranKhanPTI سرمائی اولمپکس کی تقریب میں پہنچ گئے۔ #PMIKinChina pic.twitter.com/RmZwxbrddr
— PTI (@PTIofficial) February 4, 2022
چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے روسی صدر، امیرقطر، تاجک صدر ، ڈبلیوایچ او چیف ،یواین سیکریٹری جنرل شریک ہیں جب کہ دیگر عالمی سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک سے تقریباً 2900ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ بیجنگ میں ونٹر مقابلے 4سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔
دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔