منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ میں سنگل ہوں، عنایا خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹڑی کی معروف اداکارہ عنایا خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ میں سنگل ہوں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ عنایا خان نے شرکت کی، میزبان نے پوچھا کہ آخری مرتبہ جب آپ شو میں آئی تھیں تو میں نے سنا ہے کہ رشتوں کی لائن لگ گئی تھی۔

عنایا خان نے کہا کہ میں نہیں جانتی ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو یقین نہیں آتا ہے کہ میں سنگل ہوں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ میں سنگل ہوں اور ابھی اسی اسٹیٹس کے ساتھ خوش ہوں، جب شادی کرنی ہوگی تو فوراً کرلوں گی لیکن ابھی شادی کے لیے تیار نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ رہ کر ہی پتا چلتا ہے کہ وہ کیا ہے ویسے کسی کا پتا نہیں لگایا جاسکتا۔

ساڑھی سے متعلق عنایا خان نے کہا کہ مجھے شروع سے ساڑھی پہننا پسند ہے، میری والدہ نے سکھایا ہے کہ ساڑھی کو کس طرح سنبھالنا ہے ورنہ اسے سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ساڑھی میں بہن کی شادی میں ڈانس بھی کیا ہے۔

ایک سیگمنٹ میں عنایا خان نے بتایا کہ وہ بچپن میں گھر کی کھڑکی سے لوگوں کو پانی سے بھرے غبارے مارتی تھی جس کے بعد والد کو شکایت بھی کردی گئی تھی۔

یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں