پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عنایا خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عنایا سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اعتماد خاموش ہے اور عدم تحفظات بلند ہیں۔‘
عنایا خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چند ماہ قبل عنایا خان نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بتایا تھا کہ مجھے گلوکاری کا شوق تھا، کبھی اداکاری کی جانب آنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن ایک دو اشتہار کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ اداکاری بھی کرسکتی ہوں۔
عنایا خان کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کروں گی لیکن اب ڈراموں میں آگئی ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے۔
یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔