برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے میڈلز جیتنے کی تعداد تین ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں اسکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔
کوارٹر فائنل میں عنایت اللہ نے نائیجیریا کے اماس ڈینئل 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ ریسلرعنایت اللہ مالٹا کےایڈم ویلا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔
اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔