پیر, جون 24, 2024
اشتہار

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا،چیف سلیکٹر انضمام الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کپ ٹورنامنٹ کے بعد ٹریننگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

لاہور کے مسلم جمخانہ کلب میں کرکٹ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ کیلئے وہ تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سے ملے ہیں اور ان سے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ پر زیادہ سکور نہیں بن رہا، آج کل تو 300 سے زائد سکور ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور کامران اکمل کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی، اگر انہوں نے اچھا پرفارم کیا تو انہیں ٹیم میں ضرور موقع دیا جائے گا۔

- Advertisement -

انضمام الحق نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، ٹیم بنانے کا لانگ ٹرم پلان ہے، ایک عرصے سے شارٹ ٹرم پلان کے تحت کھیلا جا رہا تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ پلاننگ سے ٹیم بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس کے جانے سے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت بڑا خلا آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں