پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: گاڑیاں‌ جلانے کے واقعات پر مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں‌ چار بسیں اور ٹرک نذر آتش کرنے کے خلاف مختلف تھانوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر مقدمات درج کرلیے گئے، ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت کراچی کا امن سبوتاژ کیا گیا، ٹرانسپورٹرز روڈ پر نکلیں‌تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی میں بسوں کے نذر آتش کرنے کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں، سکھن تھانے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف بس نذر آتش کرنے کا مقدمہ نمبر 182/16 بس مالک کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں ٹریلر کو آگ لگانے پر بھی سیاسی جماعت کے علاقائی عہدے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، نیپئر بس نذر آتش کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بفرزون نارتھ ناظم آباد اور نیشنل ہائی وے پر بھی دو بسوں کو آگ لگائی گئی تھی چوبیس گھنٹوں کے دوران چار بسوں اور ایک ٹرک کو آگ لگادی گئی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دو روز سے گاڑیاں جلائے جانے کے واقعات سوچی سمجھی سازش ہیں، جس کا مقصد عوام اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنا اور شہر کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے، تخریبی عناصر اور امن دشمنوں کو بہت جلد پابند سلاسل کیا جا ئے گا۔

ترجمان کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں‌ معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں رکھیں،کراچی پولیس نے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کے لیے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں