منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب جا پہنچی، گذشتہ سال کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بدستور جاری ہے ، رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔

سال 2021 کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2021 کے دس ماہ میں 65 ہزار901 جبکہ 2022 میں اسی عرصے میں 72 ہزار 941 وارداتیں ہوئی۔

شہر میں رات کے اوقات میں اسنیپ چیکنگ اور شاہین فورس کے قیام کے باوجود اکتوبر میں ستمبر سے زیادہ وارداتیں زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔

ماہ اکتوبر میں اسٹریٹ کرائم کی 7ہزار 789 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور گاڑی چوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ماہ اکتوبر میں موٹرسائیکل چوری و چھینے جانے کی 5ہزار42وارداتیں ہوئیں اور شہری 215 گاڑیوں سے محروم ہوئے۔

کراچی میں اسلحے کے زور پر اکتوبر میں 2ہزار 232 موبائل فونز بھی چھینے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں