گلگت: مقامی عدالت نے وادی نلتر میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات کا فیصلہ سنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسداددہشت گردی عدالت نے سال دو ہزار بیس میں وادی نلتر میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے دو مختلف واقعات کا فیصلہ سنادیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دو مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی، واقعے کے ایک مجرم کو عمرقید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی اس مقدمے میں مزید چار ملزمان کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔
انسداددہشت گردی عدالت نے راوں سال 25 مارچ کو ن لترگاڑی فائرنگ واقعے کا فیصلہ بھی سنایا، عدالتی فیصلے کے مطابق 6 ملزمان کو سزائے موت اور پانچ 5 جرمانے کے ساتھ 29 سال قید کی سزا دی گئی۔
سہولتکاری ثابت ہونے پر2 مجرمان کو 45 سال قید کی سزاسنائی گئی۔
واضح رہے کہ وادی نلتر میں پیش آئے پہلےواقعےمیں 2 افراد جاں بحق جبکہ دوسرے میں 7 افرادجاں بحق ہوئےتھے۔
مقامی پولیس نے دہشت گردی کے پہلے واقعےمیں 10ملزمان جبکہ دوسرے واقعے میں 9ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔