منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس : تاجروں کی حکومت کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تاجروں نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا اور حکومت کو خبردار کیا  آرڈیننس واپس لیا جائے ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، انجمن تاجران نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، حکومت فوری طور پر جبری انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اختیار دینا ناقابل قبول ہیں، کاروباری مقامات پر ٹیکس افسران کو کسی صورت تعینات نہیں ہونے دیں گے۔

تاجروں نے خبردار کیا کہ حکومت آرڈیننس واپس لے ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا نوٹس کے بغیر اکاؤنٹ منجمد کرنا ناقابل قبول ہے جبکہ صدر چیمبر سینیر نائب صدر خالد عثمان کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کو ضبطی اور معائنہ کے اختیارات خطرناک قدم ہے۔

نائب صدر شاہد نزیر چودھری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی میں بے چینی ہے اور انہوں نے بینکوں سے رقوم نکلوانا شروع کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں