پیر, جون 17, 2024
اشتہار

وفاقی بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 1200 ارب روپے بڑھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے وفاقی بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 1200 ارب روپے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، وزارت منصوبہ بندی نےنئے مالی سال کیلئے 1140ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ25-2024 میں ترقیاتی پروگرام بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200 ارب رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کی مقررہ حد کےاندر رہ کر تیارکی جائیں گی، وزارت منصوبہ بندی نےنئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ من و عن ترقیاتی بجٹ مختص ہونے پر رواں مالی سال کے مقابلے 260 ارب کا اضافہ ہوگا، وزارت منصوبہ بندی نےنئے مالی سال کیلئے 1140ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا۔

رواں مالی سال کےمقابلے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں200ارب کا اضافہ مانگا کیا گیاتھا اور نئے مالی سال کیلئے وزارتوں، ڈویژنز نے 2900 ارب سے زائد کی ڈیمانڈ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اورڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی۔

بجٹ میں وزارتوں،ڈویژنزکے ترجیحاتی منصوبوں کیلئےفنڈز رکھے جائیں گے اور بجٹ میں منصوبوں کےمعیار کو دیکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں