راولپنڈی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کادورہ کیا ، جہاں آمد وروانگی ٹرمینلز پرمسافروں کیلئےسہولتوں کاجائزہ لیا۔
وزرا نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیلئے سہولتوں پراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے ایئرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاؤنٹرزبڑھانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں کو امیگریشن کیلئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں گے تاکہ ان ہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئےسرچ کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔