ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

قوت مدافعت بڑھانی ہے تو یہ پھل ضرور کھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

موسم سرما میں چکوترا قدرت کی بہت بڑی نعمت ہے اسے گریپ فروٹ بھی کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا زبردست پھل ہے جو صحت کو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔

یہاں اس مزیدار پھل کے کچھ فوائد بیان کیے جارہے ہیں جبکہ اس کے بہت زیادہ کے خطرات کو جاننا بھی بہت ضروری ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت ڈاکٹر سحر چاؤلہ نے چکوترے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور ناظرین کو اسے کھانے کی ترغیب بھی دی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چکوترے کھانے کی عادت خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے، خون کی گردش ٹھیک ہو تو جسم میں پانی یا دیگر سیال کا اجتماع نہیں ہوپاتا، اس کے علاوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈاکٹر سحر کا کہنا تھا کہ اس کے کھانے سے قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، جگر اور معدے کو طاقت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین متفق ہیں کہ ایک عام انسان کو سرخ چکوترے کو ایک ماہ تک روزانہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی آتی ہے، چکوترے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور فالک ایسڈ کینسر کو روکنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ چکوترا میٹابولزم کے نظام کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے، پیٹ اور آنتوں کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے، روزانہ اگر ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا عادت میں شامل کرلیا جائے تو یہ تیزی سے وزن میں کمی لاتا ہے اور اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ بلڈ پریشر، انزائٹی یا کولیسٹرول کو کم کرنے کی ادویات استعمال کررہے ہیں ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ مریض چکوترے کا استعمال بالکل نہیں کریں کیونکہ اس کے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول مکی مقدار ضرورت سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پھل کے جوس میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو جسم کے اندر پائے جانے والے خمیر کی سطح کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں کی خشکی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے، اس کو پینے کی بجائے تیل کی طرح سر پر لگانے سے خشکی کا باعث بننے والی فنگس کا خاتمہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں