ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

سیمنٹ سیکٹر سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کی بگڑی ہوئی معاشی صورتحال میں سیمنٹ سیکٹر سے اچھی خبر آئی ہے کہ مئی 2024 کے دوران اس کی ایکسپورٹ (برآمد) میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ برآمد 72.16 فیصد نمایاں اضافہ سے 9 لاکھ 17 ہزار 962 ٹن رہی جبکہ مئی 2023 میں اس کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 33 ہزار 215 ٹن رہی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی فروخت میں مئی 2024 کے دوران 7.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کی مجموعی فروخت مئی 2024 میں 4.275 ملین ٹن رہی جبکہ مقامی فروخت 3.357 ملین ٹن رہی۔

- Advertisement -

رواں سال 11 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 41.730 ملین ٹن رہی جبکہ  گزشتہ سال اسی عرصے کی مجموعی فروخت 40.516 ملین ٹن رہی تھی۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں مسلسل نویں ماہ بھی منفی نمو تشویش کا باعث ہے۔

اس سے قبل اپریل 2024 کے دوران اس کی فروخت 2.943 ملین ٹن رہی تھی جو گزشتہ سال اپریل میں 2.951 ملین ٹن رہی تھی۔ اس کی مقامی فروخت اپریل 2024 کے دوران 2.328 ملین ٹن رہی جو اپریل 2023 میں 2.531 ملین ٹن رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں