اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک5لاکھ32ہزار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 66ہزار 457کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار 395 افراد کورونا سےجاں بحق ہوچکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وبا پھیل رہی ہے اور مقامی سطح پرمنتقلی زیادہ ہے، 24گھنٹےمیں کوروناسے4ہیلتھ ورکرزسمیت78اموات ہوئیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکزکاتحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وباکی مقامی سطح پرمنتقلی92فیصدہے، کوروناسےمتعلق منفی باتیں پھیلانامناسب نہیں قوم کی صحیح رہنمائی کریں ہم پوری کوشش کررہےہیں یقیناً بعض جگہ کوتاہی ہوسکتی ہے مگر کسی کواجازت نہیں کہ اسپتالوں میں مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کرے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں جتنےہیلتھ ایسٹس ہیں اس کا ابھی25فیصد استعمال ہوا ہے جیسے جیسے وبا پھیل رہی ہے کیسزبڑھ رہے ہیں اور اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، ہمیں ایس او پیز پرسختی سےعمل کی ضرورت ہے، حکومت ماسک کااستعمال لازمی قراردےرہی ہے ماسک سےآپ خود کو اوردوسروں کومحفوظ رکھتےہیں، پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں سمیت جہاں ہجوم ہووہاں ماسک لازمی پہنیں۔