بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

ضلع غربی میں کرونا کیسز میں‌ اضافہ، ڈی سی کی لاک ڈاؤن کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے ضلع غربی میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے 10 مقامات پر سلیکٹو لاک ڈاون کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سدباب کےلیے دوبارہ لاک ڈاون کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر غربی نے کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ضلع کے 10 مقامات پر سلیکٹو لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے، ڈی سی کا کہنا ہے کہ ضلع غربی کی 6 یوسیز کے 10 مقامات پر عوامی نقل و حرکت محدود کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر غربی نے گلشن معمار، خدا کی بستی فیز 2، نیول کالونی، بلدیہ سیکٹر 4 ، سائٹ سب ڈویژن سیکٹر 4،5 مالاکنڈ اسپتال، اسماعیلی کالونی میں سلیکٹو لاک ڈاؤن اور میٹروول بلاک 3 ، سعید آباد 5 جی، 5 جے، اے تھری میں نقل و حرکت محدود کرنے کی سفارش کی ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ مومن آباد سب ڈویژن کے کرسچن کالونی میں بھی سلیکٹو لاک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے 15 دیگر مقامات کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دیدیا تاہم تجویز کردہ ہاٹ اسپاٹ کو فی الحال سلیکٹو لاک ڈاؤن میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں