لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ایس اوپیز تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا، ایس او پیز کے تحت تدریسی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو اسپتال مریض کو پہلی ڈوز دے گا مریض اسی اسپتال میں علاج کرائے گا، پہلے کتوں کے کاٹنے والے مریض ڈوگ فائٹ سینٹر جاتے تھے۔
کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
مراسلہ کے مطابق کروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر ڈوگ بائٹ سینٹر بند ہے، اسپتال میں رجسٹرڈ مریض کے لیے فرسٹ ایڈ کا باقاعدہ انتظام کیا جائے، فرسٹ ایڈ ڈوز کے بعد مریضوں کیلئے مفت مرحلہ وارمیڈیکیشن جاری رہے گی۔
کتوں کے کاٹے گئے مریضوں کو اےآروی ویکسین دی جاتی ہے، محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں کے وائس چانسلرز اور ایم ایس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال پنجاب سمیت ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔