منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی کا بم گرادیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔

نیپرا نے بجلی40پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی، نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں وصول کی جائیں گی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس ٹیرف بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا، گھریلو صارفین کیلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں