بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا: سوئی گیس حکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا، ابھی گیس کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی بجلی یا گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

حکام کے مطابق گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز تھی۔

دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، وزراتوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم انڈسٹری کے بنیادی ایشوز کا حل چاہتے ہیں۔

اپٹما کے مطابق نیپرا نے ابھی 4ڈ سکوز سے ٹیرف پر اجلاس کرنے ہیں، صنعتوں کے ساتھ وزارتوں کی مشاورت جاری ہے جلد ریلیف مل جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے حکومت ٹیرف بڑھانے کے حق میں نہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل توانائی کے شعبے میں جاری مالی مسائل، گیس چوری اور عدم ادائیگیوں کے باعث گیس کمپنیوں کے شدید مالی بحران کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اوگرا کی تجویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافہ کردیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3 گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے قیمت میں 30 فیصد اضافہ تجویز کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں