اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مہنگائی نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، ہوشربا رپوٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ماہانہ شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد اور چائے 108.76 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ بیورو شماریات کی جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اپریل 2023کےدوران مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد پر رہی جبکہ ایک سال قبل اپریل2022میں مہنگائی کی شرح 13.4 فیصد پر تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مجموعی فوڈ انفلیشن 49.5 فیصد پر رہی، شہری علاقوں میں مہنگائی33.5 فیصد اور دیہات میں 40.7 فیصد پر رہی، اپریل میں چینی15.87فیصد، انڈے13.12فیصد، آٹا8.92 فیصد، ادویات8.84فیصد، پھل7.61فیصد، آلو 35.42 فیصد مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

اپریل میں مہنگائی کی شرح میں2.41 فیصد اضافہ

علاوہ ازیں ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ اپریل میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 36.42 فیصد اور جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 28.23 فیصد رہی۔

اپریل میں شہروں میں مہنگائی میں دو فیصد اضافہ ہوا، اس دوران دیہات میں مہنگائی میں2.97 فیصد اضافہ ہوا، آلو26.88فیصد، آٹا25.8فیصد، ٹماٹر19.3،چینی18.8فیصد، پھل10 فیصد، انڈے9.8،سبزیاں9.3،گندم 4.47 فیصد مہنگی ہوئی۔

اپریل میں ٹیکسٹ بک19.3 فیصد، اسٹیشنری 10.15 فیصد، سگریٹ159.8،چائے108.76 اورآٹا106.7فیصد جبکہ ایک سال میں گندم103.52،انڈے100.8فیصد مہنگےہوئے، اس کے علاوہ گاڑیوں کے پرزے42.5،گاڑیاں41.5 اورگھریلو سامان40.94فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تعمیراتی سامان37.23 فیصد، شادی ہال چارجز32.8فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں بجلی چارجز 30.84 فیصد بڑھ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں