اشتہار

بجلی کی قیمت میں 27 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافہ: عوام کے ہوش اُڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرنوالہ : بجلی کی قیمت میں 27 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، گیپکو کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 11 اپریل کو سماعت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ الیکٹرک پاورکمپنی (گیپکو) نے بجلی کی قیمت میں 27 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔

گوجرنوالہ الیکٹرک پاورکمپنی نے 345 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ وصولی کی درخواست دی، گیپکو کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 11 اپریل کو سماعت کرے گی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ پاور پرچیزپرائس کےتحت 298 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپےوصولی کرنی ہے۔

گیپکو نے ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت 34 ارب 45 کروڑ روپے وصولی کی درخواست میں کہا کہ سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مدمیں 12 ارب 93 کروڑ روپے وصول کرنی ہے۔

دوسری جانب ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو ) نے صارفین سے 19 ارب 66 کروڑ70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست دائر کی۔

ٹیسکو کی مالی ضروریات کی درخواست پر بھی 12 اپریل کو نیپرا سماعت کرے گا ، سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مدمیں 13 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے اور آپریشن اینڈ مین ٹیننس کی مدمیں2 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے کی وصولی کی درخواست دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں