اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

جان بچانے والی دوائیں بھی مہنگائی سے بچ نہ سکیں، شہری پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں دل ، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، شہریوں نے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دوائیں بھی مہنگائی سے بچ نہ سکیں، ملک بھر میں دل ، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مہنگی ہونے والی ادویات میں انجیکشن، گولیاں، انہیلر اور سیرپ شامل ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

- Advertisement -

جس کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی رجسٹرڈ دوا کی قیمت آٹھ لاکھ چھیالیس ہزار آٹھ سوستاون روپے، دمہ کے انہیلرکی قیمت تیرہ سو نوے روپے ہوگئی ہے۔

ہیپاٹائٹس کے انجیکشن کی قمیت دس ہزار دو سو پچھہتر، ملیریا کی دوا کی قیمت ایک ہزار سات سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بچانے والی دواؤں کی جان چھوڑ دو، مہنگائی کے باعث پہلے ہی کھانے پینے کے لالے پڑے ہیں، مہنگی دوائیں کیسے خریدیں۔

دوسری جانب پشاور میں لائف سیونگ ڈرگز ناپید ہے جبکہ کینسر، شوگر ، امراض قلب ، بلڈ پریشر اور مرگی سمیت جان بچانے والی درجنوں دوائیں نایاب ہوگئیں، دواؤں کی قلت پر شہری پریشان ہے اور بلیک میں ڈبل قیمت پر ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں