جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہے لیکن حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، اضافے سے مہنگائی کا بحران سنگین ہوگا۔

دائر درخواست میں کہا کہ حکومت شہریوں کوریلیف کی فراہمی کی بجائے ان کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔۔

اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں