روس میں گزشتہ برس مسجد کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے گستاخ کی سزا میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں گزشتہ برس مسجد کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے والے ملعون گستاخ نوجوان نیکیتا زواویل کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس میں اب مزید 13 سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملعون نوجوان کو چیچنیا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس کو ناپاک جسارت کرنے پر ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تاہم روس نے گزشتہ ماہ اس کو واپس ملک بلا کر یوکرین کے لیے جاسوسی کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلایا اور مزید ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت کے جج نے دونوں جرائم میں مجرم کو مجموعی طور پر 14 سال قید کاٹنے کا حکم دیا ہے۔
غداری کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم نیکیتا زواویل نے گزشتہ برس یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کو روسی فوجی کا ساز و سامان لے جانے والی مال گاڑیوں کی ویڈیو بھیجی تھی۔