اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے ان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں نرسزو ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری دی گئی۔
اسلام آبادکی نرسوں اورڈاکٹرزکی تنخواہوں میں جون سےکیا گیا اضافہ منظور ہوا ہے۔
اجلاس میں پاورسیکٹرقرضوں کی ادائیگی کیلئےفنانسنگ کمرشل بینکوں سےحاصل کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں 166ارب روپےتوانائی کےشعبےکےبقایا جات کی ادائیگی کیلئےاستعمال کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 6 سے 8 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کی دو سپلیمنٹری گرانٹس، لوک ورثہ اور پی این سی کی الگ الگ دو گرانٹس بھی منظور کی گئیں۔